پشاور کے مضافات میں جدید ترین ناردرن بائی پاس موٹر وے جنکشن بس ٹرمینل کی تعمیر پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے.
یہ منصوبہ 3 ارب 67 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، یہ منصوبہ صرف ایک ٹرمینل نہیں بلکہ ایک معاشی حب ثابت ہوگا.
دو منزلہ عمارت میں
- بس اسٹینڈز
- ہائی ایس سروسز،
- فوڈ کورٹ،
- ہوٹلز،
- کمرشل شاپس،
- مسجد،
- آرام گاہیں، اور
- وسیع پارکنگ
شامل ہونگی.
اس پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے ٹریفک دباؤ میں کمی اور مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی.
عمران خان کے ویژن کیمطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے اسکے ثمرات عوام تک فوری پہنچانے کے مشن پر گامزن ہیں.